ایکسپریس پر حملہ افسوسناک ہے،ملزموں کو قرار واقعی سزا دی جائے،شہباز شریف

نمائندہ ایکسپریس / آن لائن  منگل 3 دسمبر 2013
ایسی بزدلانہ کارروائیاں صحافیوں کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی سے نہیں روک سکتیں۔ فوٹو: فائل

ایسی بزدلانہ کارروائیاں صحافیوں کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی سے نہیں روک سکتیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کراچی میں ایکسپریس میڈیا گروپ کے دفاتر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حملہ افسوسناک ہے واقعے میں ملوث ملزموں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

انھوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں صحافیوں کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی سے نہیں روک سکتیں۔ مسلم لیگ ن آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔