مشرف کیخلاف آرٹیکل 6کی کارروائی:خصوصی عدالت کاقیام چیلنج

نمائندہ ایکسپریس / آئی این پی  منگل 3 دسمبر 2013
   ٹرائل سے قبل مقدمہ درج نہیں کیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ سے عدالت ختم کرنے کی استدعا .فوٹو: فائل

ٹرائل سے قبل مقدمہ درج نہیں کیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ سے عدالت ختم کرنے کی استدعا .فوٹو: فائل

اسلام آ باد: سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کے لیے قائم کی گئی خصوصی عدالت کے قیام کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

ریاض ساہی ایڈووکیٹ نے درخواست دائرکی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2007ء میں معزول کیے گئے ججز میں جسٹس فیصل عرب بھی شامل تھے درخواست گزار کے مطابق چونکہ جسٹس فیصل عرب خصوصی عدالت کے سربراہ ہیں اور وہ خود متاثرہ فریق ہیں ان سے غیر جانبداری کی توقع نہیں کی جا سکتی مذکورہ خصوصی عدالت کے قیام کو کالعدم قرار دیا جائے۔

آئی این پی درخواست میں وفاق،سیکریٹری داخلہ، رجسٹرارخصوصی عدالت،ڈی جی ایف آئی اے اور سابق صدرپرویزمشرف کوفریق بنایاگیا ہے۔درخواست گزار نے یہ موقف بھی اختیارکیاکہ سابق صدرمشرف کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت ٹرائل سے قبل مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ اس قانونی سقم کا فائدہ پرویزمشرف کوہوگا۔درخواست میں استدعاکی گئی کہ خصوصی عدالت کی تشکیل کانوٹیفکیشن غیرقانونی ہے اسے کالعدم قراردیاجائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔