- لاڑکانہ میں بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام، 6 دہشتگرد گرفتار
- انگلش ٹیم کا 15 سال بعد اہم کھلاڑیوں کے بغیر پاکستان پہنچے کا امکان
- حکومتی ذمہ داری ہے احتساب کو برقرار رکھے اور نیب کو ختم کرے، شاہد خاقان
- ڈالر ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار
- عمران خان کی گرفتاری کا سوچنے والا کمبوڈیا کا پاسپورٹ بنوا لے، فواد چوہدری
- ماں بیٹی سے زیادتی کیس؛ مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم
- یوکرین میں روسی فوج کے حملے میں فوجی اڈہ تباہ
- وفاقی حکومت عوام کو ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی، وزیر اعظم
- عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کردی گئی
- شادی کے کھانے سے فوڈ پوائزنگ پر ہال مالک اور انتظامیہ پر مقدمہ درج
- نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں کنڈیشنگ کیمپ کا آغاز ہوگیا
- ورلڈکپ 2003: پاک بھارت میچ کے حوالے سے محمد کیف کے سنسنی خیز انکشافات
- بجلی کے شارٹ فال میں کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان
- آئی ٹی مینیجر نے غصے میں ڈیٹا بیس اڑا دیا، سات برس قید کی سزا
- ہوا میں موجود نمی سے چارج ہونے والی بیٹری تیار
- امریکا میں چرچ میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک
- شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرا دیا
- لاہورمیں گاڑی نے 4 بچیوں کوکچل ڈالا،2 جاں بحق
- فوری انتخابات پر مشاورت، وزیراعظم کی اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات آج ہوگی
- روزانہ بلیوبیری کھانے سے ڈیمنشیا کا خطرہ کم ہو جاتا ہے
کورونا لاک ڈاؤن میں عامر غلام علی اور ساحر بگا کی غزل گائیکی

عامر غلام علی، غزل ’’آوارگی‘‘ کو ماڈرن انداز میں گا رہے ہیں جبکہ ساحر بگا گٹار پر سنگت کررہے ہیں۔ (فوٹو: یوٹیوب اسکرین گریب)
لاہور: کورونا وائرس کے دوران فنکاروں کی سرگرمیاں سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ غزل گائیک استاد غلام علی کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے ان کے صاحبزادے عامر غلام علی اور ساحر علی بگا کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں نے دیکھی اور رائے کا اظہار بھی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غزل گائیک استاد غلام علی نے اپنے فنی سفر میں بہت سی غزلیں گائیں جنہیں بہت شہرت ملی۔ انہی میں سے ایک غزل ’’آوارگی‘‘ بھی ہے۔
اس غزل کو ان کے صاحبزادے عامر غلام علی اور ساحر علی بگا نے کچھ منفرد انداز سے پیش کیا تو راتوں رات اس ویڈیو کو دنیا بھر میں دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی ہے۔
ویڈیو میں جہاں عامر غلام علی غزل کو ماڈرن انداز میں گا رہے ہیں، وہیں ساحر علی بگا گٹار پر سنگت کررہے ہیں۔ پرستار اپنے پیغام میں جہاں غلام علی کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان دونوں کو بھی خوب داد دے رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔