24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں مزید 28 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک  منگل 3 دسمبر 2013
ڈینگی کے نئے مریضوں میں سے 20 کا تعلق لاہوراور 8 کا راولپنڈی سے ہے۔  فوٹو: فائل

ڈینگی کے نئے مریضوں میں سے 20 کا تعلق لاہوراور 8 کا راولپنڈی سے ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے مزید 28 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 2447 ہو گئی۔

پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، جس کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 28 کیسز سامنے آگئے، ڈینگی کے نئے مریضوں میں سے 20 کا تعلق لاہوراور 8 کا راولپنڈی سے ہے.

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 2357 مریض صحت یابی کے بعد اپنے گھر جاچکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے مجموعی طور پر 73 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 63 مریض وارڈز جبکہ 10 ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس میں زیر علاج ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔