ٹی وی ڈرامہ آج بھی عوام میں مقبول ہے، بہروز سبزواری

کلچرل رپورٹر  بدھ 4 دسمبر 2013
مایا خان شو میں قاضی واجد، شکیل، بہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ سفینہ شریک ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

مایا خان شو میں قاضی واجد، شکیل، بہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ سفینہ شریک ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی: اداکار بہروز سبزواری نے کہا پی ٹی وی کے ڈراموں نے دنیا بھر میں جو شہرت حاصل کی اسی معیار کی اب بھی ضرورت ہے۔

یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ بہروز سبزواری کاکہناتھا کہ پی ٹی وی نے ڈراموں کو وقار دیااوران ڈراموں کی وجہ سے بے شمار فنکاروں کو دنیا بھر میںعزت اورشہرت ملی۔ پاکستان میں نجی پروڈکشن اداروں اور چینلز نے اس تسلسل کو برقرا رکھنے کی کوشش کی اور نہ صرف بھارتی ٹی وی ڈراموں مقابلہ کیا بلکہ بھارتی ڈراموں کا سحر بھی ختم کردیا، ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ افراد کی کوششوں سے ہمارے ڈراموں نے بہت تیزی سے ترقی کی منازل طے کیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔