جہاں مردوں کا اثر و رسوخ ہوگا وہاں جنسی استحصال ہوگا، چترانگدا

بی بی سی  بدھ 4 دسمبر 2013
میں ترون تیج پال معاملے کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی۔بھارتی اداکارہ۔ فوٹو: فائل

میں ترون تیج پال معاملے کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی۔بھارتی اداکارہ۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بھارتی اداکارہ چترانگدا سنگھ کا کہنا ہے کہ جہاں مردوں کا اثر و رسوخ ہوگا وہاں جنسی استحصال جیسی باتیں ضرور ہوں گی۔

یہ بات انھوں نے ممبئی میں ’’برائڈل فیشن ویک‘‘ میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہ چترانگدا سے پوچھا گیا کہ تہلکہ میگزین کے سابق مدیر ترون تیج پال کے اپنی ایک خاتون ساتھی کے ساتھ مبینہ جنسی استحصال کے الزامات پر ان کا کیا خیال ہے تو چترانگدا نے کہاکہ میں ترون تیج پال معاملے کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی۔ لیکن ایسی کوئی بھی جگہ جہاں مردوں کو برتری حاصل ہو یا ان کا زیادہ اثر و رسوخ ہو وہاں جنسی استحصال جیسی باتیں ضرور ہوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔