فروغ تعلیم اور بند اسکولوں کی نشاندہی کیلیے خصوصی سیل قائم

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 4 دسمبر 2013
غیر حاضر اساتذہ کو فوری طور پر ڈیوٹیوں پرپہنچنے کی ہدایت کردی گئی. فوٹو: ایکسپریس/ فائل

غیر حاضر اساتذہ کو فوری طور پر ڈیوٹیوں پرپہنچنے کی ہدایت کردی گئی. فوٹو: ایکسپریس/ فائل

حیدر آباد: ڈویژنل کمشنر حیدرآباد جمال مصطفی سید کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر ٹو عمر فاروق بلوچ کی سربراہی میں کمشنر آفس میں تعلیم کے فروغ کیلیے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے، جو کہ دفتری اوقات میں کام کریگا۔

خصوصی سیل کا فون نمبر 022-9200450، سیل نمبر 03363520246 ، فیکس نمبر 022-92001316 اور 0222108152، جبکہ ای میل ایڈریس [email protected]ہے۔ عمر فاروق نے غیر حاضراساتذہ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر ہو کر فرائض ادا کریں، بصورت دیگر ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ انھوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں بھی ایسے سیل قائم کیے گئے ہیں تاکہ بند اسکولوں اور غیر حاضر اساتذہ اور عملے کی نشاندہی کر کے ان کیخلاف کارروائی کی جاسکے اور یہ تب ہی ممکن ہو سکے گا، جب والدین سمیت سول سوسائٹی کے نمائندے شکایات براہ راست سیل میں درج کروائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔