- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
دھماکا خیز مواد کی جانچ کیلیے جدید آلات فراہم کیے جائیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ
کراچی: فارنسک سائنس پر منعقدہ 3 روزہ آگاہی ورکشاپ کے دوسرے دن ورکشاپ میں شریک بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے سہولتوں کے فقدان کی شکایت کی ہے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کا کہنا کہ شہر میں آئے دن بم دھماکے ہورہے ہیں اور سب سے زیادہ بم دھماکے ویسٹ زون میں ہوئے ہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ جان پر کھیل کر جائے وقوع پہنچتا ہے اور وہاں سے دھماکا خیز مواد کے نمونے اور شواہد اکٹھے کرکے ان نمونوں کو تجزیے کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کرتا ہے،ایف آئی اے اسلام آباد کی لیبارٹری سے نمونوں کی رپورٹ آنے میں کئی ماہ لگ جاتے ہیں اس دوران عدالتیں نمونوں کی رپورٹ طلب کررہی ہوتی ہیں لیکن بم ڈسپوزل اسکواڈ رپورٹس بروقت جمع نہیں کرواپاتا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے پاس جانچ کا جدید سامان بھی مکمل نہیں ہے پھر بھی عملہ جان ہتھیلی پر رکھ کر کام کررہا ہے اسکواڈ کو تمام آلات فراہم اور نمونوں کی جانچ بروقت یقینی بنانے کے اقدامات کیے جائیں ،دوسرے دن ویسٹ زون کے افسران اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ ورکشاپ میں مدعو تھا، سندھ پولیس کے افسر کرنل ریٹائرڈ واحد خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی مقدمے کی تحقیق میں وقت کا کردار اہم ہوتا ہے۔
اگر وقت ضائع ہو جائے تو شواہد ختم ہوجاتے ہیں اور14روز میں مکمل کی جانے والی تفتیش میں کئی مہینے لگ جاتے ہیں جسکی بنیادی وجہ فارنسک سائنس سے عدم آگہی ہے، فارنسک ماہرین نے بتایا کہ رواں سال شہر میں ٹارگٹ کلنگ، قتل و غارت اور دہشت گردی کے واقعات میں جائے وقوع سے ملنے والی گولیوں کے8 ہزار سے زائد خولوں کا تجزیہ کیا گیا جبکہ رواں سال فنگر پرنٹ کے 204، مشتبہ یا مشکوک287 دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی اسی طرح رواں سال332 گاڑیوں کا تجزیہ کیا گیا ، فارنسک ماہرین نے بتایا کہ فارنسک ڈویژن میں موجود ڈیجیٹل فارنسک لیب میں موبائل فون کال کا تفصیلی ریکارڈ نکلوانے کی سہولت نہیں، ڈیجیٹل فارنسک لیب میں موبائل فون اور سمز کا فزیکل ٹیسٹ کیا جاتا ہے اگر موبائل فون اورسمز میں موجود ڈیٹا کو ختم کردیا جائے تو وہ ڈیٹا دوبارہ حاصل کیا جا سکتا ہے،ورکشاپ میں ایس ایس پی ضلع وسطی عامر فاروقی، ایس پی انویسٹی گیشن زاہد شاہ اور سابق آئی جی صلاح الدین بابر خٹک نے شرکت کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔