- ٹیرف میں اضافے اور کیپٹو پاور پلانٹ بندش سے ایکسپورٹ متاثر ہوگی، صنعت کار
- علی زیدی کو کراچی کمیٹی تو درکنار کابینہ میں بھی نہیں ہونا چاہیے، سعید غنی
- کیا کورونا ویکسین نئے کووِڈ 19 کے خلاف ناکارہ ہوجائے گی؟
- گھریلو ملازم نے مالک کی 5 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کردیا
- پاکستان مخالف نعرے و اشتعال انگیز تقریر؛ گواہ پولیس انسپیکٹر نے 7 ملزمان کو شناخت کرلیا
- بھارت میں نو سربازوں نے جیولر کو 50 لاکھ میں سونے کی جگہ مٹی دیدی
- عالمی اور مقامی منڈی میں سونے کے نرخ پھر بڑھ گئے
- ہفتے بھر میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو تنزلی کا سامنا
- كوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان پھر شدید سردی كی لپیٹ میں، درجہ حرارت منفی 6 تک گر گیا
- گوگل نے موبائل پر سرچنگ کی سہولت میں تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا
- بلاول کے پاس تحریک عدم اعتماد کے نمبر پورے ہیں تو پیش کریں، احسن اقبال
- لڑکی سے دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی کے ملزم پولیس حراست سے فرار
- سابق صدر ٹرمپ کیخلاف کانگریس عمارت حملے پر مواخذہ آئندہ ماہ سے ہوگا
- قومی کھیل ہاکی کی ترقی کے لیے اداکارشان میدان میں آگئے
- نئی قسم کا کورونا وائرس زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہو رہا ہے، برطانوی وزیراعظم
- براڈ شیٹ میں 100ملین ڈالرز کی مزید جائیدادیں سامنےآرہی ہیں، شیخ رشید
- کینیڈا کی گورنر جنرل ملازمین کو ہراساں کرنے پر مستعفی
- نیب کا شہریوں کے اکاؤنٹس سالوں تک بلاک کرنا بنیادی آئینی حقوق کیخلاف ہے، عدالت
- چیف سلیکٹرمحمد وسیم کراچی پہنچ گئے، 16 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان متوقع
- حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو بھجوادی
سندھ میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 12 سے گھٹ کر 8.15 فیصد ہوگئی، مراد علی شاہ

صوبے میں کورونا کے باعث انتقال کرنے کی شرح 1.73 فیصد ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 12 سے کم ہوکر 8.15 فیصد ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس کی صورتحال پر وڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے کل 4112 ٹیسٹ کیے، سندھ میں مزید 335 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5291 ہوگئی ہے، سب سے زیادہ 258 کورونا کے نئے مریض شہر کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں، ضلع جنوبی میں 89، شرقی میں 53، وسطی میں 43 ،غربی میں 24، کورنگی میں 28 اور ملیر میں 21 نئے کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں، اس کے علاوہ حیدرآباد میں 17، جیکب آباد میں 10، سکھر اور شکارپور میں 7، 7 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، شہید بینظیرآباد اور ٹنڈو محمد خان میں 6،6، لاڑکانہ اور سانگھڑ میں 5،5، دادو میں 3 اور نوشہروفیروز میں ایک مریض رپورٹ ہوا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے بھر میں اس وقت 4236 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 2915 مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں، آئیسولیشن مراکز میں 872 مریض جبکہ 449 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، آج 37 مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے، جس کے بعد صحتیاب ہونے والے کُل مریضوں کی تعداد 963 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا انفیکشن ریٹ 11 اور 12 سے کم ہوکر 8.15 فیصد ہوا ہے جو اچھی بات ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 7 مریض جان کی بازی ہارگئے، کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 92 ہوگئی ہے، جو کل مریضوں کا 1.73 فیصد ہے، کورونا کے 35 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 13 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔