اسپیشل گیمز: پاکستانی کھلاڑیوں نے5 گولڈ میڈلز جیت لیے

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 4 دسمبر 2013
پاکستانی ایتھلیٹس دوڑ میں بھی پیچھے نہیں رہے،محمد جنید اور محمد شعیب نے400 میٹرزکی دوڑ میں سوئم رہ کر برانز میڈلز جیت لیے.

پاکستانی ایتھلیٹس دوڑ میں بھی پیچھے نہیں رہے،محمد جنید اور محمد شعیب نے400 میٹرزکی دوڑ میں سوئم رہ کر برانز میڈلز جیت لیے.

کراچی: اسپیشل اولمپکس ایشیا پیسفک گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسرے روز5 گولڈ،2سلور اور5 برانز میڈلز جیت لیے۔

آسٹریلیا کے شہر نیو کاسل میں جاری ان گیمز میں شریک قومی دستہ کے ترجمان خالد رحمانی کی  جانب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے سہیل احمد نے فورم یوینورسٹی میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیڈمنٹن میں مینز سنگلز ایونٹ کا فائنل جیت کر طلائی تمغہ حاصل کیا، سحرش بی بی نے گرلزبیڈمنٹن میں سنگلز ایونٹ جیت کر پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا،قرت العین  نے گرلز سنگلز اورنعمان پراچہ نے  مینز سنگلز میں برانز میڈل جیتے،محمد منیرصدیقی نے ایکوٹیک25 میٹرزمیں 29.50 سیکنڈز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جماکر گولڈ میڈل جیت لیا،محمد جنید نے مردوں کی لانگ جمپ میں اول رہ کر طلائی تمغہ جیتا، خواتین کی لانگ جمپ  کا گولڈ میڈل بھی پاکستان کے ہاتھ لگا،اس ایونٹ میں ثناء علی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

پاکستانی ایتھلیٹس دوڑ میں بھی پیچھے نہیں رہے،محمد جنید اور محمد شعیب نے400 میٹرزکی دوڑ میں سوئم رہ کر برانز میڈلز جیت لیے جبکہ  عتیق الرحمان نے1500 میٹرز میں تیسری پوزیشن کے ساتھ برانز میڈل حاصل کیا،پاکستان نے فٹبال کے رائونڈ رابن لیگ میچ میںمیزبان آسٹریلیا کی اے ٹیم کو7-1 کے واضح فرق سے مات دینے کے بعدآسٹرییلیا سی کو بھی 6-0 سے زیر کرلیا،پاکستان کے اسپیشل ایتھلیٹس نے مردوں کے باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے لیگ میچز میں بھی آسٹریلوی ٹیموں کو شکست دی، قومی دستہ کے چیف ڈی مشن انیس الرحمان نے معذوروں کے عالمی دن کے موقع پرقومی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی پر انھیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔