- وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلیے عزم کا اظہار
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
اسپیشل گیمز: پاکستانی کھلاڑیوں نے5 گولڈ میڈلز جیت لیے
کراچی: اسپیشل اولمپکس ایشیا پیسفک گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسرے روز5 گولڈ،2سلور اور5 برانز میڈلز جیت لیے۔
آسٹریلیا کے شہر نیو کاسل میں جاری ان گیمز میں شریک قومی دستہ کے ترجمان خالد رحمانی کی جانب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے سہیل احمد نے فورم یوینورسٹی میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیڈمنٹن میں مینز سنگلز ایونٹ کا فائنل جیت کر طلائی تمغہ حاصل کیا، سحرش بی بی نے گرلزبیڈمنٹن میں سنگلز ایونٹ جیت کر پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا،قرت العین نے گرلز سنگلز اورنعمان پراچہ نے مینز سنگلز میں برانز میڈل جیتے،محمد منیرصدیقی نے ایکوٹیک25 میٹرزمیں 29.50 سیکنڈز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جماکر گولڈ میڈل جیت لیا،محمد جنید نے مردوں کی لانگ جمپ میں اول رہ کر طلائی تمغہ جیتا، خواتین کی لانگ جمپ کا گولڈ میڈل بھی پاکستان کے ہاتھ لگا،اس ایونٹ میں ثناء علی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
پاکستانی ایتھلیٹس دوڑ میں بھی پیچھے نہیں رہے،محمد جنید اور محمد شعیب نے400 میٹرزکی دوڑ میں سوئم رہ کر برانز میڈلز جیت لیے جبکہ عتیق الرحمان نے1500 میٹرز میں تیسری پوزیشن کے ساتھ برانز میڈل حاصل کیا،پاکستان نے فٹبال کے رائونڈ رابن لیگ میچ میںمیزبان آسٹریلیا کی اے ٹیم کو7-1 کے واضح فرق سے مات دینے کے بعدآسٹرییلیا سی کو بھی 6-0 سے زیر کرلیا،پاکستان کے اسپیشل ایتھلیٹس نے مردوں کے باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے لیگ میچز میں بھی آسٹریلوی ٹیموں کو شکست دی، قومی دستہ کے چیف ڈی مشن انیس الرحمان نے معذوروں کے عالمی دن کے موقع پرقومی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی پر انھیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔