حکومت کا 6 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  منگل 28 اپريل 2020
"وزیر اعظم گرین نگہبان" پروگرام کے تحت اس سال دسمبر تک 2 لاکھ نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔ فوٹو:فائل

"وزیر اعظم گرین نگہبان" پروگرام کے تحت اس سال دسمبر تک 2 لاکھ نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر سے 6 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان نے روزگار کی فراہمی کا ایک اوربڑا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت وفاقی حکومت ملک بھر کے 6 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے “وزیر اعظم گرین نگہبان” پروگرام کی منظوری دے دی ہے جس کا افتتاح وہ خود کریں گے، گرین نگہبان منصوبہ بیک وقت چاروں صوبوں میں شروع کیا جائے گا اور مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کو منصوبہ کی ذمہ داری سونپ دی۔

پروگرام کے تحت اس سال دسمبر تک 2 لاکھ نوکریاں فراہم کی جائیں گی، اور ان افراد سے جنگلات، نرسریز اور پارکس میں. گرین نگہبان کی خدمات لی جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔