روپے کے مدمقابل امریکی ڈالر کی قدر میں تنزلی

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 30 اپريل 2020
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے رحجان کے بعد ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 44 پیسے کمی ہوئی (فوٹو: فائل)

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے رحجان کے بعد ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 44 پیسے کمی ہوئی (فوٹو: فائل)

 کراچی: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستان کو ایمرجنسی ریلیف فنڈ کی منتقلی کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے رحجان کے بعد ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 44 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے باعث ڈالر کے انٹربینک ریٹ گھٹ کر 160 روپے17 پیسے کی سطح پر آگئے۔

یہ پڑھیں : عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی

 

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ گھٹ کر 161 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔