- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
ڈرون حملے، پنجاب اسمبلی میں نعرے بازی، ایوان مچھلی بازار بنارہا
لاہور: پنجاب اسمبلی میں ڈرون حملوں کیخلاف آئوٹ آف ٹرن قرارداد پیش کرنیکی اجازت نہ ملنے اوروزیر قانون رانا ثنااﷲ کی طرف سے اسے ڈرون ڈراماقرار دینے پرایوان مچھلی بازاربنا رہا ایوان فریقین کے ڈرون حملے بند کرو اور ڈرون اڑانے بندکرو کے دو طرفہ نعروں سے گونجتارہا۔
اپوزیشن ارکان ایجنڈے کی کارروائی کے بعدڈرون حملوں پر مفصل بحث کی پیشکش ٹھکراکر امریکاکیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان سے واک آئوٹ کر گئے جبکہ اجلاس میں سیمنٹ کارٹل کافی الفورخاتمہ کرنے سمیت متعدد قراردادیں متفقہ طورپر منظورکرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 20 منٹ تاخیرسے سوا11بجے اسپیکررانا محمداقبال کی صدارت میں شروع ہوا۔
مفادعامہ سے متعلق قراردادوں پر کارروائی کے دوران قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے مطالبہ کیا کہ ان کی اسمبلی سیکریٹریٹ میں موجود ڈرون حملوں کیخلاف قرارداد کو آؤٹ آف ٹرن ایوان میں پیش کرنے کی اجاز ت دی جائے کیونکہ یہ انتہائی اہمیت کا معاملہ ہے۔ وزیرقانون رانا ثنااﷲ نے کہا کہ پہلے ایجنڈے پر موجود قراردادوں پر کارروائی مکمل کر لی جائے جس کے بعد اپوزیشن کو ڈرون حملوں پرکھل کربات کرنے کیلیے خصوصی وقت دیا جائیگا۔بعدازاںاپوزیشن ارکان ڈرون حملوں و امریکا کیخلاف اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے واک آئوٹ کر گئے۔ اپوزیشن نے اسمبلی کی سیڑھیوں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔