لڑکی زیادتی کیس میں ہندوؤں کے روحانی پیشوا آسارام باپو کا مفرور بیٹا نارائن سائی گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 4 دسمبر 2013
بھارتی حکومت نے نارائن سائی کی اطلاع دینے پر 5 لاکھ روپے انعام رکھا ہوا تھا۔ فوٹو؛ فائل

بھارتی حکومت نے نارائن سائی کی اطلاع دینے پر 5 لاکھ روپے انعام رکھا ہوا تھا۔ فوٹو؛ فائل

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے لڑکی سے زیادتی کے کیس میں ہندوؤں کے روحانی پیشوا آسا رام باپو کے مفرور بیٹے نارائن سائی کو 58 روز بعد گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل کمشنر پولیس کا کہنا تھا کہ ہندوؤں کے روحانی پیشوا آسا رام باپو کے بیٹے نارائن سائی کو نئی دہلی اور ہریانہ کی سرحد کے پاس سے ان کے ایک دوست کے ہمراہ گرفتار کیا گیا، نارائن سائی کو لڑکی سے زیادتی کے کیس میں گجرات پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ حکومت نے نارائن سائی کی اطلاع دینے پر 5 لاکھ روپے انعام رکھا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ نارائن سائی کے والد آسارام باپو پر اپنے آشر م میں ایک کم عمر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ہے اور مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔