حکومت پنجاب کا تعلیمی کورس کتابوں کے بجائے”آئی پیڈز“ پر منتقل کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  بدھ 4 دسمبر 2013
اس نظام سے بچوں کو جدید ترین علوم مفت حاصل ہو سکے گا اور یکساں تعلیمی نظام سامنے آئےگا، رانا مشہود   فوٹو؛فائل

اس نظام سے بچوں کو جدید ترین علوم مفت حاصل ہو سکے گا اور یکساں تعلیمی نظام سامنے آئےگا، رانا مشہود فوٹو؛فائل

لاہور: پنجاب حکومت نے تعلیم کے شعبے میں تبدیلی لانے کیلئے صوبے میں ’’اسمارٹ اسکول سسٹم‘‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سرکاری اسکولوں کا تعلیمی کورس کتابوں کے بجائے”آئی پیڈز“ پر منتقل کردیا جائے گا۔

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اگلے سال صوبے کے سرکاری اسکولوں میں اسمارٹ اسکول سسٹم کے تحت 12 لاکھ طالب علموں کو کمپیوٹر ٹیبلٹ فراہم کر دیئےجائیں گے تاکہ وہ کورس کو ان ٹیبلٹ پر ڈاؤن لوڈ کریں اور انہیں بھاری بھرکم بستوں سے نجات مل سکے۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ صوبے کے ہر اسمارٹ اسکول کے کمپیوٹرز کو ڈیجیٹل لائبریری سے منسلک کیا جائےگا جس سے سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کو جدید ترین علوم مفت حاصل ہو سکے گا اور یکساں تعلیمی نظام سامنے آئےگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔