بن مانس کو انسان قرار دینے کیلئے امریکی عدالت میں درخواست دائر

ویب ڈیسک  بدھ 4 دسمبر 2013
بن مانس نہ صرف خود مختار ہیں بلکہ وہ اپنے بارے میں آگاہی بھی رکھتے ہیں، امریکی تنظیم    فوٹو؛فائل

بن مانس نہ صرف خود مختار ہیں بلکہ وہ اپنے بارے میں آگاہی بھی رکھتے ہیں، امریکی تنظیم فوٹو؛فائل

نیویارک: امریکا میں جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم نان ہیومن رائٹس پراجیکٹ نامی تنظیم نے عدالت سے ایک بن مانس کو قانونی طور پر انسان قرار دینے کی درخواست کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق نان ہیومن رائٹس پراجیکٹ نے ٹامی نامی بن مانس کو قانونی طور پر انسان قرار دینے سے متعلق پیر کو نیویارک کی ایک عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں سائنسدانوں کے حوالہ جات بھی دیے گئے ہیں جب کہ تنظیم کی جانب سے رواں ہفتے مزید 3 بن مانسوں کو بھی انسانوں کے برابر درجہ دلوانے کے لئے  درخواست دائر کی جائے گی۔

نان ہیومن رائٹس پراجیکٹ کے بانی سٹیون وائز کا کہنا ہے کہ ہم یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ بن مانس نہ صرف وہ خود فیصلہ کرنے کی قابلیت رکھتے ہیں بلکہ وہ اپنے بارے میں آگاہی بھی رکھتے ہیں اور اپنی مرضی سے زندگی گزار سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب یہ ثابت ہوجائے گا کہ بن مانس خودمختار ہوتے ہیں تو یہ انہیں قانونی طور پر انسان قرار دینے کے لیے کافی ہوگا اور کم از کم ان کے بنیادی حقوق انسانی حقوق کے تحت محفوظ ہو جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔