آزاد کشمیر میں ہلکی نوعیت کا زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس

ویب ڈیسک  بدھ 4 دسمبر 2013
زلزلےکی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی، قومی زلزلہ پیما مرکز فوٹو: فائل

زلزلےکی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی، قومی زلزلہ پیما مرکز فوٹو: فائل

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہلکی نوعیت کے زلزلہ محسوس کیا گیا ہے جس سے لوگوں میں خوف  وہراس پیدا گیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میر پور سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ،زلزلے کا مرکز منگلا ایئر پورٹ سے 4 کلومیٹر مشرق زیر زمین  10 کلومیٹر گہرائی میں تھا اور اس کی شدت  3.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلی کی شدت ہلکی تھی تاہم اس سے در و دیواریں لرزنے لگیں جس سے لوگ خوف زہ ہوکر اپنے گھروں، مارکیٹوں  اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

واضح رہے کہ 2005 میں بھی وادی میں زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جبکہ اس سے ہونے والی تباہ کاریوں کا ازالہ اب تک نہیں ہوسکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔