میکسیکو میں "انتہائی خطرناک جوہری مواد‘‘ سے بھرا ٹرک چوری کرلیا گیا،آئی اے ای اے

ویب ڈیسک  بدھ 4 دسمبر 2013
چوری کئے گئے ٹرک میں موجود جوہری مواد سے بموں کی تیار ی میں استعمال ہونے کا خدشہ ہے۔آئی اے ای اے فوٹو: فائل

چوری کئے گئے ٹرک میں موجود جوہری مواد سے بموں کی تیار ی میں استعمال ہونے کا خدشہ ہے۔آئی اے ای اے فوٹو: فائل

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں چوروں نے دوائیوں کی تیار ی میں استعمال ہونے والے “انتہائی خطرناک جوہر ی مواد‘‘ سے بھرا ٹرک چرا لیا۔

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے مطابق ’’کوبالٹ 60 ٹیلی پیتھی‘‘ نامی انتہائی خطر ناک کیمیائی مواد ٹیجوانا کے شمالی علاقے کے ایک اسپتال سے تابکاری شعاؤں کو تلف کرنے والے اسٹوریج سینٹر میں لایا جا رہا تھا کہ راستے میں چور ٹرک کو لے کرفرار ہوگئے، عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا کہنا تھا  جس وقت ٹرک کو چرایا گیا تو اس وقت  تک جوہری مواد مکمل طور پر محفوظ تھا تاہم اگر اس کی پیکنگ کھول دی گئی یا اسے ضائع کر دیا گیا تو وہ کسی بھی انسان کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔

میکسیکو کی پولیس کی جانب سے چرائے گئے ٹرک کی تلاش کا کام جاری ہے اور اس حوالے سے اخبارات میں الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے، آئی اے ای اے حکام کا کہنا تھا کہ چرایا گیا جوہری مواد جوہری بم کی تیاری میں تو استعمال نہیں کیا جا سکتا تاہم اس بات کا خدشہ ہے کہ اسے مقامی سطح پر بموں کی تیار ی میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔