محمد یوسف اور یونس خان مقبول ترین مڈل آرڈر بلے باز قرار

ویب ڈیسک  پير 4 مئ 2020
شائقین نے انضمام الحق اور محمد یوسف کی جوڑی کو دوسرا نمبر دیا

شائقین نے انضمام الحق اور محمد یوسف کی جوڑی کو دوسرا نمبر دیا

 لاہور: محمد یوسف اور یونس خان مقبول ترین مڈل آرڈر بلے باز قرار پائے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈریم مڈل آرڈر پلیئرز بنانے کے  لیے پوسٹ پر 8 لاکھ سے زیادہ سوشل میڈیا صارفین نے اپنی راے دی۔ شائقین نے انضمام الحق اور محمد یوسف کی جوڑی کو دوسرا نمبر دیا۔ جاوید میاں داد اور یونس خان کو تصوراتی جوڑ ی کا تیسرا مقبول پلیئر ٹھہرایا گیا۔

شائقین کرکٹ کے ساتھ سابق اور موجودہ پاکستانی کرکٹرز بھی اس دلچسپ مہم میں راے کا اظہار کررہے ہیں۔ان میں راشد لطیف ، سرفراز احمد، اظہر علی نمایاں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔