کراچی میں کورونا کے مریضوں کی پلازمہ تھراپی کا آغاز

ویب ڈیسک  منگل 5 مئ 2020
مریض کو پلازما کی منتقلی میں 4 گھنٹے کا وقت لگے گا، ڈاکٹر طاہر شمسی۔ فوٹو، انٹرنیٹ

مریض کو پلازما کی منتقلی میں 4 گھنٹے کا وقت لگے گا، ڈاکٹر طاہر شمسی۔ فوٹو، انٹرنیٹ

کراچی: جناح اسپتال میں آج سے پہلی بار کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی پلازمہ تھراپی شروع کی جارہیہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کووڈنائنٹین کے لیے پلازمہ طریقہ علاج کی طبی آزمائش کی منظوری کے بعدنیشنل انسٹیٹوٹ آف بلڈ ڈیزیز کےسربراہ پروفیسرطاہرشمسی اور جناح اسپتال کی سربراہ ڈاکٹرسیمی جمالی نے مفاہمتی یاداشت پردستخط کئےتھے۔ ڈاکٹرسیمی جمالی کے مطابق بدھ سے جناح اسپتال میں کورونا کے مریضوں کی جان بچانے کےلئے پلازما پیسیو امیونائزیشن تھراپی شروع کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں اب کورونا کے رویے میں شدت نظر نہیں آ رہی، طبی ماہرین

پروفیسرطاہرشمسی نےبتایا کہ پلازمہ لگانے کے بعد دوسے چاردن میں مریض میں بہتری آنا شروع ہوجائے گی۔ کراچی کے جناح اسپتال اوراین آئی بی ڈی کے درمیان باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے بعد 6 مئی سے جناح اسپتال میں  پہلی بار کورونا وائرس کے مریضوں کی جان بچانے کےلئے پلازما پیسیو امیونائزیشن تھراپی شروع کردی جائے گی ۔ ایک مریض کو چار گھنٹے میں پلازمہ لگادیا جائے گا اور دوسے چاردن میں مریض میں بہتری آنا شروع ہوجائے گی۔

پلازمہ تھراپی میں کورونا وائرس سے متاثر ہو کر صحت یاب ہوجانے والے افراد کا بلڈ پلازما (خوناب) اسی وائرس سے شدید طور پر متاثر اور بیمار ہونے والے افراد کو لگایا جاتا ہے۔واضح رہے کہ یہ تدبیر جسے ’’غیر عامل امنیت کاری‘‘ (Passive Immunization) کہا جاتا ہے، چین میں کورونا وائرس کی حالیہ وبا میں نہایت کامیابی سے آزمائی جاچکی ہے۔ البتہ یہ صرف ایک عارضی حل ہے جو کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب ہونے تک ہی اختیار کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔