- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
چیچنیا کی آمنہ کے غیر فطری حسن نے پوری دنیا کو حیران کردیا
روس: روس میں ان دنوں ایک گیارہ سالہ لڑکی آمنہ کا بہت چرچا ہے جس کے قدرتی حسن نے دنیا کو ششدر کررکھا ہے۔ آمنہ آپینڈیوا کے ایک آنکھ نیلی اور دوسری ڈارک براؤن ہے۔ جبکہ وہ مکمل طور پر البینو یا سورج مکھی کی کیفیت کی شکار ہے۔
اس لڑکی کی تصاویرچیچنیا کی ایک مشہور فوٹوگرافر آمنہ ارسکوفا نے کھینچی اور اسے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا جسے معمول سے دس گنا زائد افراد نے شیئر کیا اور لڑکی کے خاص چہرے اور حسن کی تعریف کی ہے۔ بعض افراد نے اسے آسمانی حسن قرار دیا ہے تو کچھ لوگوں نے تصاویر کی صداقت پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نوعمر آمنہ کی تصاویر پر 10 ہزار سے زائد لائکس موصول ہوچکے ہیں۔
روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق آمنہ کا تعلق چیچنیا کے ایک چھوٹے سے گاؤں قشلوئے سے ہے اور اس کے حسن کا راز دو جینیاتی امراض میں پوشیدہ ہے۔ اول البینزم یا سورج مکھی جس میں جلد کا رنگ دودھیا ہوجاتا ہے دوم وہ ہیٹروکرومیا کی شکار ہیں جس کی وجہ سے ان کی دونوں آنکھوں کی رنگت ایک دوسرے سے بہت مختلف ہے۔ اگرچہ ایک ہی انسان میں یہ دونوں کیفیات ایک ساتھ اثر انداز نہیں ہوتیں لیکن آمنہ کے معاملے میں دونوں جینیاتی خامیاں ایک ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں۔
دوسری جانب بہت سے لوگوں نے کہا ہے کہ یہ تصاویر فوٹوشاپ سےتبدیل کی گئی ہیں کیونکہ 11 سالہ آمنہ کو اب تک ذاتی فیس بک یا انسٹاگرام اکاؤنٹ سامنے نہیں آسکا تاہم تصاویر لینے والی آمنہ کا اصرار ہے کہ یہ شرمیلی لڑکی اپنے گاؤں میں رہتی ہے اور حقیقت میں تصاویر سے زیادہ خوبصورت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔