- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
درجنوں آپریشن کے بعد اپنے ہونٹوں کو بڑھانے والی ماڈل مزید آپریشن کی خواہاں
صوفیہ: 22 سالہ ماڈل نے خود کو باربی ڈول بنانے کے جنون میں گزشتہ کئی برسوں سے اپنے ہونٹوں کے15 سے 20 آپریشن کروائے ہیں جس کے بعد اب ان کی ہونٹوں کی موٹائی معمول سے چار گنا زائد ہوچکی ہے۔
اینڈریا ایمی لووا ایوانووا بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں رہتی ہیں اور اتنے آپریشن کے باوجود بھی وہ اپنے ہونٹوں کو مزید بڑھانا چاہتی ہیں۔ بہت سے لوگ ان کا مذاق اڑاتے ہوئے تنقید کرتے ہیں لیکن اینڈریا کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ۔ وہ لوگوں کے تاثرات کو نظرانداز کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ بہت سے لوگ اب بھی انہیں نئے روپ میں پسند کررہے ہیں۔
اینڈریا نے کہا ’ بعض لوگ مجھے بڑے ہونٹوں کے ساتھ پسند کرتے ہیں اور کچھ مجھے معمول کے ہونٹوں کے ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں لیکن مجھے اس کی کوئی پروا نہیں۔ میرے نزدیک میری اپنی پسند کی اہمیت ہے اور دوسروں کی رائے غیراہم ہے‘۔
لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ اپنے ہونٹوں کو مزید کتنا بڑھانا چاہتی ہیں۔ اینڈریا کے مطابق اس کی کوئی حد نہیں اور جب تک وہ مطمئن نہیں ہوجاتیں وہ آپریشن کراتی رہیں گی۔
اینڈریا اب تک ہر قسم کے آپریشن سے اپنے ہونٹوں کو بڑھاتی رہی ہیں اور چھوٹے موٹے ٹیکوں اور آپریشن کی تعداد 20 تک پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ ماہ انہوں نے بیسواں آپریشن کرایا تھا اور اب دو ماہ کے اندر اندر دو مزید آپریشن کرائیں گی۔
اینڈریا نے سب سے پہلے 2018 میں اپنا پہلا آپریشن کرایا تھا اور اب ان کے ہونٹ اصل جسامت سےچار گنا بڑھ چکے ہیں جس پر وہ بہت خوش ہیں۔ اب وہ چاہتی ہیں کہ پوری دنیا میں ان کے ہونٹ سب سے بڑے ہوں ۔ وہ کہتی ہیں کہ میں بہت سی خواتین کے لیے ایک مشعلِ راہ بننا چاہتی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔