- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
کراچی میں ہیٹ ویو کا خاتمہ، جمعہ کو شہر کا موسم معتدل رہا
کراچی: کراچی میں ہیٹ ویو کا خاتمہ ہوگیا، جمعے کو شہر کا موسم معتدل رہا، دن بھر سمندری ہوائیں چلیں اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر میں ہیٹ ویو کا قبل از وقت خاتمہ ہوگیا، محکمہ موسمیات کی جانب سے 8 مئی تک گرمی کی شدید لہر کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم جمعے کو شہر کا مطلع معتدل رہا، دن بھر سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلیں جس کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔
چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق ہیٹ ویو کے ابتدائی دو روز کے دوران درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہوا تاہم جمعرات اور جمعے کو سمندری ہوائیں متاثر نہیں ہوئیں اور اسی وجہ سے پارہ متوازن رہا، اگلے 48 گھنٹوں کے بعد شہر کا پارہ ایک مرتبہ پھر 35 سے 36 ڈگری کی سطح پر آجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کے وسط میں ایک اور ہیٹ ویو کے امکانات بارشوں کے نئے سسٹم کے مخصوص علاقوں میں موجودگی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اثرات پر منحصر ہے جس کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 78 جبکہ شام کے وقت 62 فیصدرہا۔ آج (ہفتے) کو شہر کا مطلع گرم و مرطوب رہنے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔