’’فری‘‘ میں قیدیوں کو بطور اضافی کاسٹ شامل کیا جائے، بریڈ پٹ

اے پی پی  جمعرات 5 دسمبر 2013
ہوسکتا ہے اضافی کاسٹ میں شامل قیدی جرم والی زندگی چھوڑ کرصحیح راستہ اپنا لیں،اداکار۔ فوٹو: فائل

ہوسکتا ہے اضافی کاسٹ میں شامل قیدی جرم والی زندگی چھوڑ کرصحیح راستہ اپنا لیں،اداکار۔ فوٹو: فائل

لاس اینجلس: ہالی وڈ اداکار بریڈپٹ نے اپنی نئی فلم’’ فری‘‘ میں جیل کے قیدیوں کو بطور اضافی کاسٹ شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اداکار بریڈ پٹ جو ان دنوں فلم فری کی عکسبندی میں مصروف ہیں ان کی فلم کی عکسبندی برطانیہ کے جنوب مغرب میں واقع میٹروپولیٹن چیلری میں جاری ہے۔ چیلٹرن کے قریب ہی پولیس اسٹیشن ہے۔

بریڈ پٹ نے فلم کے ہدایتکار ڈیوڈ ایئرز سے درخواست کی کہ فلم میں قیدیوں کو بطور اضافی کاسٹ شامل کریں۔ فلم میں صحت وبحالی ور تعلیمی پروگرام کا ایک منظر ہے جس نے یہ اضافی کاسٹ کی ضرورت ہے۔ بریڈ پٹ کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ اس منظر میں جن قیدیوں کو بطور اضافی کاسٹ شامل کیا جائے وہ سدھر جائیں ان کی زندگیان سنور جائیں اور وہ جرم والی زندگی چھوڑ کر صحیح راستہ اپنا لیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔