نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا پی آئی اے کو ایک لاکھ ڈالر کا حفاظتی کٹس کا عطیہ

طالب فریدی  جمعـء 8 مئ 2020
عطیہ کی گئی کٹس کا استعمال پی آئی اے کا عملہ دوران پرواز کرے گا فوٹو: ایکسپریس

عطیہ کی گئی کٹس کا استعمال پی آئی اے کا عملہ دوران پرواز کرے گا فوٹو: ایکسپریس

لاہور: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کو ایک لاکھ ڈالر کا حفاظتی کٹس کا عطیہ کیا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ تو اپنے افسران اور ملازمین کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی سامان فراہم نہ کر سکی البتہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے کو ایک لاکھ ڈالر کا حفاظتی کٹس کا عطیہ کیا گیا ہے۔عطیہ کی گئی کٹس میں حفاظتی لباس، ماسک اور عینکیں شامل ہیں۔ ان کٹس کا استعمال پی آئی اے کا عملہ دوران پرواز کرے گا۔

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے چیرمین این ڈی ایم اے جنرل افضل کا خصوصی شکریہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام قومی ادارے مکمل یکجہتی اور یگانگت سے ملک کی خدمت میں مصروف ہیں، عطیہ کردہ سامان سے پی آئی اے کا عملے اور مسافروں کو محفوظ بنانے میں بہت مدد ملے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔