متحدہ عرب امارات اور برمنگھم میں دوران پرواز بچوں کی پیدائش

ویب ڈیسک  جمعـء 8 مئ 2020
زچہ و بچہ  کی حالت خطرے سے باہر ہے، فوٹو : فائل

زچہ و بچہ کی حالت خطرے سے باہر ہے، فوٹو : فائل

 دبئی: متحدہ عرب امارات سے نائیجریا جانے والی پرواز میں خاتون مسافر نے ایک بچے کو جنم دیا جب کہ برمنگھم جانے والی پرواز کو بھی ایک خاتون کو درد زہ پر پرتگال میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات سے نائیجیریا کے شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیجنے کے لیے خصوصی پرواز کا انتظام کیا گیا تھا تاہم پرواز ای کے 783 کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر واپس اتار لیا گیا جب کہ مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے نائیجیریا بھیج دیا گیا۔

اماراتی ایئرلائن انتظامیہ نے بتایا کہ طیارے میں خاتون مسافر نے ایک بچے کو جنم دیا ہے۔ ماں اور بچے کو ایئرپورٹ پر طبی امداد بھی دی گئی اور دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ دیگر مسافروں کو 4 گھنٹے کی تاخیر سے دوسری پرواز کے ذریعے روانہ کردیا گیا۔

اسی طرح برمنگھم جانے والی پرواز میں بھی ایک خاتون کو درز زہ ہوا تاہم اتفاقیہ طور پر طیارے میں موجود ایک نرس نے معاملے کو سنبھالا اور پرتگال کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی جہاں طیارہ اترتے ہی خاتون نے بچے کو جنم دیدیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔