کے پی کے میں 500 بستروں پر مشتمل ایمرجنسی اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعـء 8 مئ 2020
500 بستروں پر مشتمل تعمیر ہونے والا یہ اسپتال 79 کنال رقبے پر تعمیر کیا جائے گا (فوٹو: فائل)

500 بستروں پر مشتمل تعمیر ہونے والا یہ اسپتال 79 کنال رقبے پر تعمیر کیا جائے گا (فوٹو: فائل)

 پشاور: وفاقی حکومت کے اشتراک سے خیبر بختونخوا میں 500 بستروں پر مشتمل ایمرجنسی اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کورونا صورتحال پر صوبائی حکومت نے  وفاقی حکومت کے اشتراک سے 500 بستروں پر مشتمل ایمرجنسی اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ محمود خان نے اس سلسلے میں سمری کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ 500  بستروں پر مشتمل یہ اسپتال 79 کنال رقبے پر تعمیر کیا جائے گا، اسپتال کے لیے زمین صوبائی حکومت فراہم کرے گی جب کہ محکمہ صحت کے پاس پشاور کے علاقہ دوران پور میں اسپتال کے لیے درکار اراضی پہلے سے دستیاب ہے۔

وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ اسپتال کی عمارت وفاقی حکومت این ڈی ایم اے کے ذریعے تعمیر کرے گی، اسپتال کے لیے طبی آلات کی خریداری صوبائی حکومت کرے گی جب کہ نئے اسپتال کے قیام سے صوبے کے موجودہ اسپتالوں میں مریضوں کے بوجھ کو کم کیا جاسکے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔