وفاق نے چیرمین نادرا کی دوبارہ بحالی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

ویب ڈیسک  بدھ 4 دسمبر 2013
وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کی بحالی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔  فوٹو: اے ایف پی / فائل

وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کی بحالی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چیرمین نادرا طارق ملک کی بحالی کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

وفاق کی جانب سے ایڈووکیٹ اکرم شیخ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیرمین نادرا طارق ملک کو عہدے سے ہٹایا گیا تھا جنہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے دوبارہ بحال کردیا، لہذا اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 2 دسمبر کو چیرمین نادرا طارق ملک کو عہدے سے ہٹا کر ڈی جی نادرا سندھ بریگیڈیئر (ر) زاہد حسین کو تعینات کردیا تھا۔ چیرمین نادرا نے حکومتی فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جس پر عدالت نے حکومتی نوٹیفکیشن کو معطل کرکے انہیں دوبارہ عہدے پربحال کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔