اسٹیٹ بینک کی قرضوں کی اسکیم سے نجی کاروباری ادارے فائدہ اٹھا رہے ہیں

بزنس رپورٹر  ہفتہ 9 مئ 2020
ملازمین کو نوکری سے نہ نکالنے کی صورت میں ملازمین کی3ماہ کی تنخواہوں کیلیے رعایتی قرض کی خصوصی اسکیم متعارف کرائی تھی۔ فوٹو : فائل

ملازمین کو نوکری سے نہ نکالنے کی صورت میں ملازمین کی3ماہ کی تنخواہوں کیلیے رعایتی قرض کی خصوصی اسکیم متعارف کرائی تھی۔ فوٹو : فائل

کراچی: ورکرز کی ملازمتوں کے تحفظ کیلیے اسٹیٹ بینک کی قرضوں کی اسکیم سے نجی کاروباری ادارے اور کمپنیاں بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں جس سے لاکھوں ورکرز کی ملازمتوں کو محفوظ بنانے میں مدد مل رہی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے کورونا کی وبا اور معاشی اثرات سے متاثرہ کاروباری اداروں اور کمپنیوں کو ان کے ملازمین کو نوکری سے نہ نکالنے کی صورت میں ملازمین کی3ماہ کی تنخواہوں کیلیے رعایتی قرض کی خصوصی اسکیم متعارف کرائی تھی، اس اسکیم کے تحت  بینکوں نے 30 اپریل تک 209 کمپنیوں کو 23 ارب روپے کے قرضہ جاری کیے ہیں، ان قرضوں سے 2لاکھ 20 ہزار ورکرز کی ملازمتوں کو تحفظ ملے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔