بہن کی جانب سے بھائی کو بھیجا گیا پوسٹ کارڈ 33 سال بعد موصول

ویب ڈیسک  اتوار 10 مئ 2020
تصویر میں نظرآنے والا پوسٹ کارڈ 33 سال بعد اپنے مقام پر موصول ہوا ہے۔ فوٹو: ایم ایس این

تصویر میں نظرآنے والا پوسٹ کارڈ 33 سال بعد اپنے مقام پر موصول ہوا ہے۔ فوٹو: ایم ایس این

آئیووا: امریکا میں ایک پوسٹ کارڈ 33 سال بعد بالاخر اپنی منزل تک پہنچ ہی گیا ہے۔ یہ ایک پوسٹ کارڈ ہے جو اینی لوویل نے اپنے بھائی کو 1987 میں پوسٹ کیا تھا۔

یہ پوسٹ کارڈ اینی نے اپنے بھائی پال ولِس کو کرسمس سے قبل بارباڈوس سے پوسٹ کیا گیا تھا۔ اینی پیشے کے لحاظ سے سابقہ استانی ہیں اور حال ہی میں ان کے بھائی کا فون آیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ انہیں 1987 میں ان کا بھیجا ہوا ایک پوسٹ کارڈ موصول ہوا ہے۔

پوسٹ کارڈ پر اینی کو ایک مشہور ہواسو آبشار کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے اور یہ تصویر 1987 میں لی گئی تھی۔ اب ولِس کی عمر 65 برس ہوچکی ہے اور انہوں نے اپنی بہن کو کارڈ پرھ کر سنایا کہ اس میں لکھا ہے کہ ایک تصویر 1000 الفاظ سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

اس پوسٹ کارڈ پر امریکا پہنچنے کی تاریخ 18 دسمبر لکھی ہے جس کی مہر بھی واضح ہے جبکہ دوسری وصول کنندہ مہر 29 اپریل 2020 ہے۔ اس کے بعد ڈاکخانے سے رابطہ کرکے پوچھا گیا کہ ایک تہائی صدی تک یہ کارڈ آخر کہاں رکھا تھا۔

پوسٹ آفس انتظامیہ نے کہا کہ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے پورے دفتر کی صفائی جاری ہے اور یو ایس پی ایس کے ڈاکخانے میں اس کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔