عمران خان اورشاہد آفریدی ڈریم آل راؤنڈرجوڑی قرار

ایکسپریس نیوز  ہفتہ 9 مئ 2020
8 لاکھ  سے زائد صارفین پی سی بی کی سوشل میڈیا مہم میں شریک ہوئے . فوٹو : فائل

8 لاکھ سے زائد صارفین پی سی بی کی سوشل میڈیا مہم میں شریک ہوئے . فوٹو : فائل

 لاہور: سوشل میڈیا کرکٹ صارفین  نے عمران خان  اور شاہد آفریدی کو ڈریم آل راونڈر جوڑی  قرار دے دیا۔

8 لاکھ  سے زائد صارفین پی سی بی کی سوشل میڈیا مہم میں شریک ہوئے جس میں انہوں نے عمران خان  اور شاہد آفریدی کو ڈریم آل راونڈر جوڑی  قرار دے دیا۔

موجودہ اور سابق کرکٹرز نے بھی آل راؤنڈرز کی جوڑی کے حوالے سے رائے دی جب کہ شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی جوڑی مقبولیت میں دوسرے نمبر پر رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔