بن قاسم میں پولیووائرس سے متاثرہ بچے کی تصدیق

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 5 دسمبر 2013
کراچی میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 5ہوگئی ہے ۔  فوٹو: فائل

کراچی میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 5ہوگئی ہے ۔ فوٹو: فائل

کراچی: بن قاسم ٹاؤن میں ایک نئے پولیوکیس کاانکشاف ہوا،علاقے میں پولیووائرس سے متاثرہ بچے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

جس کے بعد کراچی میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 5ہوگئی ہے ،سندھ میں 7اورمجموعی طورپرملک بھر میں رواں سال کے دوران پولیووائرس کے 73کیسز سامنے آئے ہیں جوگزشتہ برس کے مقابلے میں10فیصد زیادہ ہیں،بن قاسم ٹاؤن میں متاثرہ بچے کا نام غلام مصطفی بتایاگیاہے۔

متاثرہ بچے کو انسداد پولیو ویکسین متعددبارپلائی گئی تھی اس کے باوجود بچے میں پولیووائرس کی تصدیق ہوگئی،واضح رہے کہ کسی بھی علاقے میں پولیو وائرس ہونے کی صورت میں وائرس 3کلو میٹر تک ہوا میں شامل رہتا ہے جس سے اس بات کا اندیشہ ہوتا ہے کہ وائرس کسی اور بچے کو متاثر نہ کرے ، پولیو وائرس متاثرہ بچے کے پے خانے سے نکل کر سیوریج کی لائنوں میں شامل ہوتا ہے جو ہوا میں شامل ہوکر دیگر بچوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔