- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
طور خم بارڈر پر تعینات پاک فوج کے میجر اصغر کورونا وائرس سے شہید
اسلام آباد: کورونا وائرس کے سبب طورخم بارڈر پر تعینات پاک فوج کے میجر محمد اصغر شہید ہوگئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ایسے وقت میں جب سب لوگ گھروں میں محصور ہو رہے ہیں تو افواجِ پاکستان فرنٹ لائن پر لوگوں کی خدمت کے لیے نکلی ہوئی ہے، میجر محمد اصغر طور خم بارڈر ٹرمینل پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے جب افغانستان میں پھنسے لوگوں کی واپسی شروع ہوئی تو آپ کے ذمہ بارڈر ٹرمینل پر اسکریننگ کی ذمہ داری سونپی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میجر محمد اصغر کو اچانک سینے میں تکلیف اٹھی اور سانس لینے میں دقت کا سامنا ہوا جس کے باعث انہیں سی ایم ایچ پشاورمنتقل کیا گیا، انہیں وینٹی لیٹر پرمنتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکے۔
Major Muhammad Asghar laid his life in the line of duty at #Torkham border in fight against #COVID-19. Evacuated to CMH Peshawar with breathing problems, was put on ventilator but succumbed to Corona Virus. There is no cause bigger than serving the Nation.#OurMartyrsOurHeroes pic.twitter.com/3mtCKyRycq
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 10, 2020
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے انہیں ہدایات دی تھیں کہ لوگوں تک پہنچیں اور اُن کی مشکلات میں آسانی پیدا کریں اور میجر محمد اصغر ہم وطنوں کو کورونا وائرس سے بچاتے ہوئے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ میجر اصغر نے فرض کی ادائیگی میں کئی لوگوں کو اس وبا سے محفوظ رکھنے میں بھر پور کردار ادا کیا، جان تو دے دی لیکن مقدس فریضے کو آخری وقت تک نبھاتے رہے، قوم اپنے اس ہیرو کو سَلام پیش کرتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔