ایرانی بحریہ نے میزائل داغ کر اپنا ہی جہاز ڈبودیا، 40 فوجی ہلاک

ویب ڈیسک  پير 11 مئ 2020
ایرانی جنگی بیڑے سے غلطی سے میزائل فائر ہوا جو نیوی کی کشتی کو جا لگا، عرب نیوز۔ فوٹو : فائل

ایرانی جنگی بیڑے سے غلطی سے میزائل فائر ہوا جو نیوی کی کشتی کو جا لگا، عرب نیوز۔ فوٹو : فائل

تہران: خلیج عرب میں ایرانی فوج کی جنگی مشقوں کے دوران میزائل لگنے سے 40 ایرانی فوجی ہلاک ہوگئے۔

عرب نیوز کے مطابق خلیج عرب میں جاسک کے ساحل قریب ایرانی فوج کی جنگی مشقوں کے دوران جنگی بیڑے سے غلطی سے میزائل فائر ہوگیا جو ایرانی نیوی کی کشتی کنارک کو جا لگا جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار 40 فوجی ہلاک ہوگئے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق حادثہ انسانی غلطی کے باعث پیش آیا جب کہ میزائل لگنے کے نتیجے میں سینیئر کمانڈر کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں تاہم واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال کے اوائل میں امریکا اور ایران کے درمیان قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ تھی اور اسی دوران پاسداران انقلاب کی جانب سے غلطی سے یوکرینی مسافر جہاز کو میزائل سے نشانا بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 176 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔