سوان نے کینگروز کا شکار کرنے کیلیے سابق اسپنرمیلیٹ سے مدد مانگ لی

اے ایف پی  جمعرات 5 دسمبر 2013
پہلی بار سوان کی میلیٹ سے ملاقات 2001 میں ایڈیلیڈ میں ہی ہوئی تھی۔ فوٹو : فائل

پہلی بار سوان کی میلیٹ سے ملاقات 2001 میں ایڈیلیڈ میں ہی ہوئی تھی۔ فوٹو : فائل

ایڈیلیڈ: انگلش اسپنر گریم سوان نے ایڈیلیڈ میں کینگروز کا شکار کرنے کیلیے آسٹریلیا کے ہی سابق اسپن بولر ایشلے میلیٹ سے مدد مانگ لی۔

انھوں نے گذشتہ روز میلیٹ کے ساتھ کافی وقت گزارا اور ایڈیلیڈ کی کنڈیشنز سے فائدہ اٹھانے کیلیے ٹپس لیں، دونوں کے درمیان تعلقات ایک دہائی پرانے ہیں، پہلی بار سوان کی میلیٹ سے ملاقات 2001 میں ایڈیلیڈ میں ہی ہوئی تھی، جب وہ انگلینڈ کی اکیڈمی ٹیم کے ہمراہ یہاں آئے ہوئے تھے، اس وقت سے دونوں کے درمیان رابطہ برقرار ہے۔ میلیٹ نے کہاکہ میں نے سوان کو برسبین ٹیسٹ میں ان کی خامیوں سے آگاہ کرنے کے ساتھ ایڈیلیڈ میں بہتر انداز میں بولنگ کے حوالے سے بات کی۔یاد رہے کہ اس وینیو پر میلیٹ نے 1971 سے 80 کے دوران 6 میچز میں 25 وکٹیں لی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔