روس میں کورونا وائرس اسپتال میں آتشزدگی سے 5 مریض ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 12 مئ 2020
150 مریضوں کو بحفاظت اسپتال سے نکال لیا گیا، فوٹو : فائل

150 مریضوں کو بحفاظت اسپتال سے نکال لیا گیا، فوٹو : فائل

 ماسکو: روس میں کورونا وائرس کے لیے مخصوص اسپتال میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 5 مریض بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے شہر سینٹ پیٹر برگ کے اسپتال سینٹ جارج اسپتال میں آتشزدگی سے 5 افراد جل کر ہلاک ہوگئے جب کہ 150 مریضوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

ہلاک ہونے والوں میں 4 مریض وینٹی لیٹر پر تھے اور اپنی جان بچانے کے لیے بھاگنے پر قاصر تھے، آگ سے سب سے زیادہ نقصان آئی سی یو کو پہنچا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

اسپتال سے تمام مریضوں کو محفوظ جگہ منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔