امریکا سے وطن واپسی پر میرا کا کورونا ٹیسٹ کیلئے سیمپل لے لیا گیا

قیصر افتخار / ویب ڈیسک  بدھ 13 مئ 2020
میرا کو نجی ہوٹل میں قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا تھا ۔ فوٹو : فائل

میرا کو نجی ہوٹل میں قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا تھا ۔ فوٹو : فائل

امریکا سے وطن واپس لوٹنے والی ادکارہ میرا کا کورونا ٹیسٹ کے لئے سیمپل لے لیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ میرا کا کورونا ٹیسٹ کے لیے سیمپل لے لیا گیا ہے جس کی رپورٹ جمعرات کے روز آئے گی۔  اداکارہ میرا گزشتہ روز امریکا سے لاہور پہنچی تھیں، لاہور پہنچنے پر میرا کو نجی ہوٹل میں قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کورونا وبا پھیلنے کے سبب اداکارہ ميرا نيويارک ميں پھنس گئی تھيں اور کئی دنوں سے اداکارہ مسلسل ویڈیو پيغامات کے ذريعے کورونا پر خدشات اور ٹکٹ کے ليے پيسے نہ ہونے کی دہائياں دے رہی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔