- جواد سہراب ملک وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر
- حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک بھرمیں 80 فیصد اینٹوں کے بھٹے بند
- مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان شرجیل دم توڑ گیا
- ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دس سال کی کم ترین سطح پر آگئے
- چالان کیوں کیا؟ لاہور میں درجن بھر افراد کا ٹریفک اہلکاروں پر تشدد
- گاڑی روکنے پرخاتون کی ڈی ایس پی ٹریفک سے بدتمیزی، تھپڑ مار دیا
- ہماری خوش قسمتی ہے اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں اچھے کھلاڑی ہیں، سرفراز احمد
- 90 روز میں انتخابات نہ کرائے تو نگراں وزرائے اعلیٰ پر آرٹیکل 6 لگے گا، فواد چوہدری
- مزید 3 فارماسیوٹیکل کمپنیز نے پاکستان سے کاروبار بند کرنے کی تیاری شروع کردی
- ڈالر کی پرواز جاری، پہلی بار انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی
- شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات
- پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
- چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا
- دباؤ والے دستانے جو مردہ بچوں کی پیدائش کم کرسکتے ہیں
- گھرکے کمرے کو فلمی سیٹ بنانے والی آسان ایپ
- ایف آئی اے نے ’عمران ریاض کو حراست‘ میں لے کرسائبر کرائم کے حوالے کردیا
- توقع ہے کابل پاکستان اور عالمی برادری سے اپنے وعدے پورے کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
- صرف گمراہ عناصر ہی ایسے گھٹیا حملے کرسکتے ہیں، جامعہ الازہر کا پشاور حملے پر اظہار مذمت
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ
انٹیلی جنس ادارے دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنائیں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف

انٹیلی جنس اداروں کاکردارانتہائی اہم ہے،انٹیلی جنس شیئرنگ بڑھاکردہشتگردی کامقابلہ کر سکتے ہیں،جنرل راحیل کاخطاب فوٹو: فائل
اسلام آ باد: فوج کے سپہ سالار کاعہدہ سنبھالنے کے بعد جنرل راحیل شریف نے گزشتہ روز پہلی مرتبہ انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
جہاں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام نے اپنے سنیئر اسٹاف کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈی جی انٹرنل سیکیورٹی کی طرف سے دی جانی والی بریفنگ کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ فوج ملک کو درپیش کسی بھی نوعیت کے خطرات سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہمارے فوجی جوانوں ،افسران اورانٹلیجنس ایجنسی کے سیکڑوں افراد نے جان ہیتھلی پر رکھ کر ملک کا دفاع کیا ہے اور جان کی قربانی دی ہے میں ان مادر وطن کے عظیم سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتاہوں۔ ذرائع کے مطابق بریفنگ کے دورن آرمی چیف نے کہا کہ ہماری خفیہ ایجنسی( آئی ایس آئی) دنیاکی ٹاپ لیول کی سیکرٹ ایجنسی ہے، ہم خفیہ ادروں کے درمیان رابطوں کوبڑھا کر اور خاص طور پر دہشت گردی کے خاتمے کیلیے انٹیلی جنس شیئرنگ کا فارمولا اپنا کر کسی بھی خطرے کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آئی ایس آئی کو درپیش ہر طرح کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے کیونکہ موجودہ صورتحال میں انٹیلی جنس اداروں کا کردارانتہائی اہم ہے ۔انھوں نے کہا کہ انٹیلی جنس ادارے دیگراداروں سے بہتررابطوں اورباہمی تعاون سے ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ کویقینی بنائیں،آئی این پی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آرمی چیف نے کہاکہ کسی کوبھی پاکستان کے مفادات کونقصان نہیں پہنچانے دینگے ۔ذرائع کے مطابق جنرل راحیل شریف کو سیکورٹی کے حوالے سے ملک کی مجموعی صورتحال ، پاکستان کے ہمسایہ ممالک سے تعلقات ، نیٹو فورسز کی افغانستان میں موجودگی ، بلوچستان اور کراچی میں ریاستی اداروں کے خلاف برسر پیکار غیر ملکی ایجنٹوں اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ سمیت حکومت پاکستان اور طالبان کے مابین ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ 2 گھنٹے تک جاری رہنے والی بریفنگ میں جنرل راحیل شریف کو ملک کے اسٹرٹیجک اثاثوں کے بارے میں بھی اگاہ کیا گیا۔ بریفنگ کے دوران جنرل راحیل نے ملکی دفاع کے حوالے سے آئی ایس آئی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی کو سراہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔