- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
بھارت ؛ لاک ڈاؤن میں پیدل سفر کرنے پر مجبور خاتون نے راستے میں بچے کو جنم دیدیا
نئی دہلی: بھارت میں لاک ڈاؤن کے باعث ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شہر سے گاؤں پیدل جانے والی حاملہ خاتون نے راستے میں ہی بچے کو جنم دیدیا اور تھوڑی دیر آرام کے بعد دوبارہ پیدل چلنا پڑا کیوں کہ خاندان کو 160 کلومیٹر دور اپنے گاؤں پہنچنا تھا۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث دور دراز علاقوں سے مزدوری کے لیے آئے غریب افراد بڑے شہروں میں پھنس گئے ہیں اور ذرائع آمد و رفت نہ ہونے کی وجہ سے واپس اپنے گاؤں پیدل جانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
ایسا ہی 6 افراد پر مشتمل ایک خاندان ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناسک سے اپنے گاؤں ستنا جا رہا تھا کہ اسی دوران بیوی کو درد زہ ہوا اور اس نے راستے ہی میں بچے کو جنم دیدیا۔ زجہ و بچہ کی حالت خطرے سے باہر ہے لیکن ان کا امتحان ابھی ختم نہیں ہوا۔
بچے کو جنم دیدنے کے بعد خاتون نے محض دو گھنٹے آرام کیا اور پھر دوبارہ اپنا سفر پیدل ہی طے کرنا شروع کردیا کیوں کہ ان کی منزل اب بھی 160 کلو میٹر کی دوری پر تھی۔ اس خاندان کا سربراہ لاک ڈاؤن کے باعث کام کاج نہ ہونے کی وجہ سے بیروزگار ہوگیا تھا اور کھانے تک کو پیسے نہ تھے۔ اس لیے گاؤں جانے کا فیصلہ کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔