انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی بے قدری جاری

ویب ڈیسک  جمعرات 14 مئ 2020
انٹربینک  میں ڈالر کی قدر 84 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے کمی کے ساتھ بند ہوا۔ فوٹو:فائل

انٹربینک میں ڈالر کی قدر 84 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے کمی کے ساتھ بند ہوا۔ فوٹو:فائل

کراچی: انٹربینک  میں ڈالر کی قدر 84 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے کمی کے ساتھ بند ہوا۔

انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو ابتدائی اوقات کے دوران ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث امریکی ڈالر کی قدر اگرچہ بڑھ کر  160 روپے 95 پیسے کی سطح تک پہنچ گئی تھی لیکن بعد دوپہر مارکیٹ میں زرمبادلہ کی رسد دوبارہ بڑھنے سے ڈالر کی قدر میں اضافے کے اثرات زائل ہوگئے

کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 84 پیسے کی کمی سے 160 روپے 10 پیسے پربند ہوئی، جب کہ  اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 30 پیسے کی کمی سے 160 روپے 80 پیسے پر بند ہوئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔