16مئی سے اندرون ملک پروازیں بحال کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعـء 15 مئ 2020
پشاور سے 4، کوئٹہ سے 8، اسلام آباد اور لاہور سے 32 جب کہ کراچی سے ہفتے میں68 پروازیں چلیں گی۔ فوٹو: فائل

پشاور سے 4، کوئٹہ سے 8، اسلام آباد اور لاہور سے 32 جب کہ کراچی سے ہفتے میں68 پروازیں چلیں گی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سول ایوی ایشن ڈویژن نے 16مئی سے اندرون ملک پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سول ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے 16مئی سے اندرون ملک پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے، سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور ائیر پورٹ سے 4 اور کوئٹہ ائیرپورٹ سے ہفتہ میں 8 پروازیں چلیں گی جب کہ اسلام آباد اور علامہ اقبال ائیر پورٹ لاہور سے ہفتے میں 32 پروازیں چلیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جناح ائیرپورٹ کراچی سے ہفتے میں68 پروازیں چلیں گی جب کہ پی آئی اے اور سیرین ایر لائنز کو اندرون ملک پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔