- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی وزیر اعظم کی اپیل مسترد کردی
کراچی: سندھ حکومت نے وزیراعظم کی جانب سے صوبوں سے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اپیل مسترد کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق وزیرا عظم کی گفتگو پر ردّعمل ظاہر کرتے ہوئے سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کے حکم کا احترام مگر پبلک ٹرانسپورٹ نہیں کھول سکتے کیوں کہ روزانہ کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں آج خود اعتراف کیا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے لوگ ایس او پی پر عمل نہیں کررہے۔
انہوں نے کہا کہ تاجرون سے بار بار اپیل کی کے ایس او پی پر عمل کروائیں،اس کا نتیجہ بھی سب نے دیکھ لیا۔ایس او پی طے ہونے کہ بعدجب فیکٹری مالکان کو اجازت دی تو انہوں نے بھی ان پر عمل نہیں کیا۔ اس لیے صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ نہیں کھول سکتے۔ وزیراعظم صاحب سے اپیل ہے کہ آئیں مل کر کام کریں اس وقت صوبوں کو آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیے: خیبر پختونخوا حکومت کا پیر سے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا اعلان
واضح رہے کہ جمعے کو وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزرا اور معاونین خصوصی کے ساتھ ملک میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے متعلق اقدامات کے حوالے سے کی گئی گفتگو میں صوبوں سے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اپیل کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام ذرائع نقل وحمل کی بندش سے سب سے زیادہ غریب افراد متاثر ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ، شاپنگ مالز اور آٹو موبائل انڈسٹری کھولنے کا فیصلہ
دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختون خوا کی حکومتوں نے بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کی شرط کے ساتھ اپنے اپنے صوبوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔