روحانی دوست

صائم المصطفیٰ صائم  اتوار 17 مئ 2020
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں.فوٹو : فائل

دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں.فوٹو : فائل

نمبر معلوم کرنے کا طریقہ:
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!
اول طریقہ تاریخ پیدائش
مثلا احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے ، ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے
1+2+7+1+9+9=29=2+9=11=1+1=2
احمد کا نمبر 2 نکلا۔
نام سے سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد کا نام اور اس کے حروفِ ابجد کو مفرد کیجیے
نام ”احسن ” والدہ کا نام ” شمسہ” والد کا نام ” راشد”
حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے
1 کے حروف (ا،ی،ق،غ)
2 کے حروف (ب،ک،ر)
3 کے حروف (ج،ل،ش)
4 کے حروف (د،م،ت)
5 کے حروف (ہ،ن،ث)
6 کے حروف (و،س،خ)
7 کے حروف (ز،ع،ذ)
8 کے حروف (ح،ف،ض)
9 کے حروف (ط،ص، ظ)
احسن کے نمبرز (1،8،6،5) تمام نمبرز کو مفرد کردیں۔
(1+8+6+5=20=2+0= 2 گویا احسن کا نمبر2 ملا۔
ایسے ہی احسن کی والدہ ”شمسہ ”کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا
(2+9+1=12=1+2=3) گویا احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

سوموار18مئی2020
حاکم نمبر2
ذکر”یابدیع العجائبُ یا رحیمُ یا رحمن” 20 بار یا اپنے نمبر کے مطابق ورد بہتر عمل ہوگا۔
صدقہ” سفید چیزیں یا 20 یا 200 روپے کسی بھی مستحق کو دے سکتے ہیں
1 نمبر والوں کے لیے: مالی لحاظ سے ایک بہتر دن، صنفِ مخالف سے فائدہ ہوسکتا ہے
2 نمبر والوں کے لیے: ایک بہتر تبدیلی کا امکان، کوئی غیر متوقع خوشی مل سکتی ہے۔
3 نمبر والوں کے لیے: کو اہم مالی یا گھریلو معاملے کی وجہ سے سفر کا امکان ہے۔
4نمبر والوں کے لیے: ایک راحت فزا دن، شریکِ حیات سے خوشی ملے گی۔
5 نمبر والوں کے لیے: ایک خوش قسمتی لانے والا دن، مراقبہ کے لیے بھی مناسب دن۔
6نمبر والوں کے لیے: مالی امورمیں الجھن اور رشتوں میں تلخی کا اندیشہ ہے۔
7 نمبر والوں کے لیے: مالی اعتبار سے ایک موافق دن،مزاج میں کچھ تلخی ممکن ہے۔
8 نمبر والوں کے لیے: نئے کاموں میں مستقل مزاجی اپنائے اور پرانے کاموں میں تعطل پر پریشان نہ ہوں۔
9 نمبر والوں کے لیے: دو دوستوں کی مدد سے آپ کسی پرانے کام کو مکمل کرلیں گے مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔

منگل19مئی2020
حاکم نمبر1
ذکر”استغفرااللہ العظیم یا ربِ کریم” 19 بار یا اپنے نمبر کے مطابق ورد کرنا مناسب ہوگا
صدقہ ”سرخ رنگ کی چیزیں یا 90 یا 900روپے ” کسی معذور یا مفلس چوکی دار یا کسی کو بھی دے سکتے ہیں۔
1 نمبر والوں کے لیے:سماجی وقار میں اضافہ ہوسکتا ہے، کوئی اہم ذمہ داری مل سکتی ہے۔
2 نمبر والوں کے لیے: کچھ قریبی لوگوں کو آپ کی ضرورت پڑسکتی ہے، انسانیت کے کام آنا بہتر عمل ہے۔
3 گفتگو اور سفر میں نرم رہیں،کچھ غیرمتوقع حالات کا سامنا ہوسکتا ہے۔
4نمبر والوں کے لیے: کوئی نیاراستہ یا پلان سامنے آسکتا ہے ، عمل کرنا بہتر ہوگا۔
5 نمبر والوں کے لیے: حالات میں کافی تیزی آئے گی اور آپ کے لیے فائدے ہوںگے۔
6 نمبر والوں کے لیے: خود احتسابی اورمطالعے کے لیے بہتر دن ہے۔
7 نمبر والوں کے لیے کام رک رک کے ہونگے، صبر و صدقہ سے کام لیں۔
8 نمبر والوں کے لیے: اعلی افسران یا بزرگوں سے ڈانٹ سننے کو مل سکتی ہے سستی سے بچیں۔
9 نمبر والوں کے لیے: ایک شان دار دن، بڑوں کا تعاون حاصل ہوگا۔

بدھ20مئی 2020
حاکم نمبر7
ذکر” یا بصیر یا قادرُ یاقدیر” 5 یا اپنے نمبر کے مطابق ورد کرنا بہتر ہوگا۔
صدقہ” زرد رنگ کی اشیاء یا 50 یا 500 روپے کسی طالب علم کو دینا مناسب ہوگا۔
1 نمبر والوں کے لیے: کچھ ضروری کاغذات میں مسئلہ ہوسکتا ہے،کوئی مقدمہ ہوسکتا ہے۔
2 نمبر والوں کے لیے: مالی فائدہ ہوگا، کسی پسندیدہ شخصیت سے ملاقات کی امید ہے۔
3 نمبر والوں کے لیے: فنونِ لطیفہ، فطرت اور روحانیت کے امور کے لیے ایک معاون دن ہے۔
4 نمبر والوں کے لیے: مالی امور کے لیے اچھا دن، سفر ہوسکتا ہے۔
5 نمبر والوں کے لیے: زیادہ سوچنے سے الجھنے کا اندیشہ ہے کچھ وقت آرام بھی کیجیے۔
6 نمبر والوں کے لیے: سفر، رابطوں اور معاہدوں کے لیے ایک سازگار دن۔
7 نمبر والوں کے لیے: مراقبہ، روحانیت اور سفر کے لیے بہتر دن، مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔
8 نمبر والوں کے لیے: ایک کوئی پرانا دوست مل سکتا ہے، خوشی ملے گی۔
9 نمبر والوں کے لیے: میڈیا یا تحریر و تقریر کے لیے ایک بہتر دن۔

جمعرات21مئی2020
حاکم نمبر6
ذکر”یاحی یاقیوم” 6 بار یا اپنے نمبر کے مطابق ورد مناسب ہوگا
صدقہ ”30 یا 300 روپے یا کھانا کسی نیک شخص کو دینا مناسب ہوگا۔
1نمبر والوں کے لیے: گھر اوراپنی ذات کو خوب صورت بنانے کا سامان خریدنے کی طرف دھیان رہے گا، ایک پرسکون دن!
2 نمبر والوں کے لیے: آپ کے کاموں اور ارادوں کی تکمیل میں کچھ خوامخواہ کی رکاوٹیںآسکتی ہیں، آپ کی ذاتی سستی بھی ہوسکتی ہے، بے پرواہی سے بچیے گا۔
3 نمبر والوں کے لیے: آج کا دن انسانیت اور روحانیت کی طرف لے جاسکتا ہے، فیملی اور گھر کی کوئی پلاننگ ہوسکتی ہے۔
4 نمبر والوں کے لیے کچھ نیا کرنے کا دن ہے، بزنس کے حوالے سے نیا راستہ سامنے آسکتا ہے۔
5 نمبر والوں کے لیے: آپ کا تیز ذہن ایک عمدہ بزنس پلان کرے گا، جو شارٹ کٹ ہونے کے ساتھ بہتر منافع دینے والا ہوسکتا ہے۔
6 نمبر والوں کے لیے: آپ کے مزاج کے مطابق لوگ ملیںگے اور آپ کے کام میں ہاتھ بٹائیں گے، مالی بہتری کا امکان ہے۔
7 نمبر والوں کے لیے نئے حالات کو قبول کیجیے، اگرچہ کچھ باتیں مزاج کو تلخ کرسکتی ہیں لیکن مستقبل میں یہی فائدہ مند ہوںگی۔
8 نمبر والوں کے لیے گھر کا کوئی فیملی ممبر پریشانی کا باعث بن سکتاہے سفرکرنا پڑسکتا ہے۔
9 نمبر والوں کے لیے حالات آپ کے حق میں رہیں گے بس اپنی مزاجی تندی کو نرمی میں رکھیں تو گویا دنیا فتح ہوگئی۔

جمعہ22مئی2020
حاکم نمبر1
ذکر”یاوالیُ یاولیُ یااللہ” 100 بار یا اپنے نمبرکے برابر ورد مناسب ہوگا
صدقہ” 60یا 600 روپے یا چینی اور سوجی کسی بیوہ یا مفلس خاتون کی مدد کرنا بہتر ہوگا۔
1 نمبر والوں کے لیے: کوئی آپ کی ذات اور کردار پر انگلی اٹھا سکتا ہے، تلخی اور تکبر سے بچیں۔
2 نمبر والوں کے لیے: فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملے گا، ذہنی سکون دینے والا دن۔
3 نمبر والوں کے لیے: کوئی واقعہ یا کوئی شخص پریشانی کا سبب بن سکتا ہے۔
4 نمبر والوں کے لیے: اہم کال، یا سفر کا امکان ہے
5 نمبر والوں کے لیے: آج کا دن پرسکون اور خوش کن ہوسکتا ہے، کوئی اچھی خبر ملنے کی امید ہے۔
6 نمبر والوں کے لیے: کسی بزرگ یا باس کا تعاون حاصل ہوگا، جو آپ کے اندر ایک نئی توانائی پیدا کردے گا۔
7 نمبر والوں کے لیے: آج کچھ ذہنی الجھن ہوسکتی ہے، صحت کا خیال رکھیے گا۔
8 نمبر والوں کے لیے حالات مزاج کے خلاف ہوسکتے ہیں، صبر وتحمل سے سامنا کیجیے گا۔
9 نمبر والوں کے لیے: آج کا دن اچھا رہے گا، حالات حسبِ منشا ہوںگے۔

ہفتہ 23مئی 2020
حاکم نمبر4
ذکر”یا بدیع یا رفیعُ یاسمیع ” 13 یا اپنے نمبر کے برابر ورد مناسب ہوگا۔
صدقہ” کالے رنگ کی چیزیں یا 80 یا 800 روپے کسی معذور یا مذدور کو دینا مناسب ہوگا۔
1 نمبر والوں کے لیے: کچھ خبریں آپ کی توانائی کو ڈاؤن کرسکتی ہیں ، کسی معاہدے یا سفر کے حوالے سے پریشانی کا اندیشہ ہے۔
2 نمبر والوں کے لیے: تھوڑی سی دقت سے آپ اپنے ارادے میں کام یاب ہوتے نظر آتے ہیں، خوشی ملے گی۔
3 نمبر والوں کے لیے مادی حالات آپ کے اندر توڑ پھوڑ کرسکتے ہیں اور آپ روحانیت میں سکون تلاش کرنے کی کوشش کریںگے۔
4 نمبر والوں کے لیے: ایک مشکل دن ہوسکتا ہے اپنے امور کو احتتاط سے سرانجام دیں، صدقہ لازم دیں۔
5 نمبر والوں کے لیے: کوئی فیصلہ نہ کریں، کسی قسم کے سفر یا معاہدے سے گریز بہتر ہوگا۔
6 نمبر والوں کے لیے: ایک بہتر دن، آپ کے حق میں حالات ہوجائیں گے جس کا آپ کو گمان بھی نہ ہوگا۔
7 نمبر والوں کے لیے: مالی فائدہ ہوگا، آپ کی تخیلاتی دنیا میں نئے آئیڈیاز جنم لیں گے۔
8 نمبر والوں کے لیے: ایک بہتر دن، معاملات کافی حد تک آپ کے حق میں ہوںگے۔
9 نمبر والوں کے لیے اہم تبدیلی کا امکان ہے، صدقہ لازم دیں۔

اتوار24مئی2020
حاکم نمبر7
ذکر”یاوھاب الوھابُ یا اللہ” 7 یا اپنے نمبر کے برابر ورد بہتر ہوگا
صدقہ” سفید رنگ کی چیزیں یا 100 یا 1000 روپے کسی مستحق کو دینا بہتر ہوگا۔
1 نمبر والوں کے لیے ذہن سست روی کا شکار ہوسکتا ہے، کاموں میں سست روی یا رکاوٹ ہوسکتی ہے۔
2 نمبر والوں کے لیے: ایک اچھا دن، مالی کام یابی ملتی نظر آتی ہے،
3 نمبر والوں کے لیے: ایک بہترین دن، مالی، روحانی ، سوشل تعلقات اور فیملی سے سکھ ملے گا۔
4 نمبر والوں کے لیے: کچھ معاملات آپ کے مزاج کے خلاف لیکن ان کے نتائج حسبِ منشاء ہوںگے۔
5 نمبر والوں کے لیے: کسی نیک شخص کی صحبت مل سکتی ہے، آپ کے سیکھنے کے عمل میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
6 نمبر والوں کے لیے: آج کے دن حالات میں اچانک کوئی واقعہ ہوسکتاہے کوئی شخص آپ کو حیران کرسکتا ہے۔
7 نمبر والوں کے لیے: مادی معاملات سے ہٹ کے کچھ ایسا معاملہ ہوسکتا ہے جو آپ کو ذہنی طور پر خوشیاں دے۔
8 نمبر والوں کے لیے: آج کوئی خوشی منتظر ہے۔
9 نمبر والوں کے لیے: آج کا دن کافی حد تک لکی نظر آتا ہے، آپ کے کردار کو سراہا جاسکتا ہے، وقار میں اضافہ ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔