علمِ فلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ کیسا ہوسکتا ہے؟

 اتوار 17 مئ 2020
آپ کا یہ ہفتہ کیسا ہوسکتا ہے؟

آپ کا یہ ہفتہ کیسا ہوسکتا ہے؟

18 مئی تا 24 مئی
برج حمل
21 مارچ تا20اپریل ،موافق بروج اسد اور قوس
ستارہ مریخ، دن منگل، رنگ سرخ، پتھر مرجان، عدد 9
یہ ہفتہ مکس نتائج لارہا ہے، سوموار، منگل، جمعرات اور جمعہ اہم دن ہیں
پرانے دوست یا بڑے بہن بھائیوں سے تعلق بہتراور ان سے مالی امور میں تعاون ہوگا،جمعرات اور جمعہ قریبی لوگ، چھوٹے بہن بھائی الجھن کا سبب بن سکتے ہیں اور خرچہ ہوسکتا ہے۔

برج ثور
21اپریل تا 20 مئی،موافق بروج سنبلہ اورجدی
ستارہ زہرہ،دن جمعہ،رنگ نیلا،پتھرعقیق، عدد 6
منگل کا دن اہم ہے، کچھ امیدیں بندھتی نظر آتی ہیں، نئی جاب یا اسی جاب میںترقی کی باتیں ہوسکتی ہیں، لیکن پایہ تکمیل تک معاملہ خاصا دشوار لگتا ہے۔
جمعہ اور ہفتہ مالی اعتبار سے پرسکون دن ہیں، صحت بگڑ سکتی ہے

برج جوزا
21مئی تا 21 جون،موافق بروج میزان اور دلو
ستارہ عطارد، دن بدھ، رنگ پیلا، پتھر لاجورد یا پکھراج ، عدد 5
سوموار اور منگل مالی اعتبار سے اچھے دن ہیں، ذہنی طور پر خوامخواہ الجھے نظر آرہے ہیںوالد یا کسی بزرگ کی صحت کا خیال رکھیں، جمعہ اور ہفتہ کسی اہم شخصیت سے رابطہ ہوسکتا ہے، جاب اور کیریر کے حوالے سے اطمینان بخش دن ہیں۔

برج سرطان
22جون تا 23 جولائی،موافق بروج عقرب اور حوت
ستارہ قمر، دن سوموار، رنگ دودھیا، پتھر موتی، عدد 2
خفیہ خانہ متحرک نظر آتا ہے، خفیہ تعلقات اسکینڈل بن سکتے ہیں۔ خفیہ دشمن تاڑ میں ہیں، شادی شدہ حضرات منگل کو شریکِ حیات کے ساتھ تعلقات میں بگاڑ نہ پیدا ہونے دیں۔

برج اسد
24جولائی تا 23 اگست،موافق بروج حمل اور قوس
ستارہ شمس، دن اتوار، رنگ سنہری، پتھر ہیرا، عدد 1
منگل کے روز بزنس پارٹنر یا شریکِ حیات کے ساتھ غلط فہمی پیدا ہوسکتی ہے۔ دوریاں ہوسکتی ہیں، جمعہ، ہفتہ اور اتوار دوست احباب اور بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات بہتر ہوںگے، والدین کی صحت کا خیال رکھیں۔

برج سنبلہ
24 اگست تا 23 ستمبر،موافق بروج جدی اور ثور
ستارہ عطارد دن بدھ، رنگ پیلا، پتھر پکھراج عدد 5
منگل اور جمعرات آپ کے وقار میں اضافہ ہوگا، آپ کے کام کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا، میڈیا میں آپ چمکتے نظر آتے ہیں، جمعہ اور ہفتہ قریبی لوگوں کے تلخ رویے ذہنی الجھن کا سبب بن سکتے ہیں، محتاط رہیں اور اگنور کریں۔

برج میزان
24 ستمبر تا 23اکتوبر،موافق بروج جوزا اور دلو
ستارہ زہرہ، دن جمعہ، رنگ نیلا نیلم عدد 6
سوموار کے دن معاشرتی اور ازدواجی تعلقات میں تلخی ہوسکتی ہے، باس یا گھر کا بزرگ کسی بات پر خفا ہوسکتا ہے کوشش کریں کہ انہیں شکایت کا موقع نہ ملے۔ جمعہ اور ہفتہماحول میں کافی بہتری آجائے گی ۔

برج عقرب
24 اکتوبر تا 22 نومبر،موافق بروج حوت اور سرطان
ستارہ مریخ، دن منگل، رنگ سرخ، پتھر مرجان و عقیق، عدد9
گذشتہ ہفتے سے آپ کے اندر جذباتیت کے ابال سے اٹھ رہے ہیں اور یہ سلسلہ کچھ دن چلے گا، کچھ دن ایسے بھی ہونگے کہ جذباتی موڈ آپ کو تکلیف دے جائے، نارمل رہنے کی کوشش کیجیے، نئے تعلقات یا معاہدوں سے گریز کریں، پرانے تعلقات کو بچالینا ہی کام یابی ہوگی۔

برج قوس
23 نومبرتا 22 دسمبر،موافق بروج حمل اور اسد
ستارہ مشتری، دن جمعرات، رنگ سفید زردی مائل، پتھر پکھراج، عدد 3
یہ ہفتہ بزنس کی کوئی ڈیل لاسکتا ہے، جمعرات اور جمعہ اہم ہیں، مزاج میں اکتاہٹ اور بیزاری آپ کی توانائی ڈاؤن کرسکتی ہے، ہفتہ کام کی ایک نئی ابتدا کرواسکتا ہے۔ گویا یہ ایک اہم دن ہوسکتا ہے۔

برج جدی
23 دسمبر تا 20 جنوری،موافق بروج سنبلہ اور ثور
ستارہ زحل، دن ہفتہ، رنگ سیاہ، پتھرنیلم، لاجورد، عدد8
سوموارکا دن آپ سے عوامی روابط کا تقاضا کرے گا لیکن آپ کا مزاج تنہائی چاہے گا، آپ کی مثبت توانائی کچھ ڈاؤن نظر آتی ہے، ہفتہ کے دن کچھ نئی ذمہ داریاں سنبھالنی پڑسکتی ہیں یا کسی ادارے کے ساتھ کوئی معاہدہ طے پاسکتا ہے۔

برج دلو
21 جنوری تا 19 فروری،موافق بروج میزان اور جوزا
ستارہ زحل، دن ہفتہ، رنگ سیاہ و سیاہی مائل، پتھر لاجورد،عدد 8
کسی بڑے بہن بھائی کے توسط سے رشتہ طے پانے کا امکان ہے۔
کوئی قریبی عزیزاس میں خرابی پیدا کرنے کی حماقت کرسکتا ہے اسے اہمیت نہ دیں، اپنے فیصلے خود کریں۔

برج حوت
20 فروری تا 20 مارچ،موافق بروج سرطان اور عقرب
ستارہ مشری، دن جمعرات، رنگ سفید زردی مائل ،پتھر پکھراج، عدد 3
کچھ نئے راستے آپ کو متذبذب کرسکتے ہیں۔ ممکن ہے آپ کے لیے فیصلہ کرنا مشکل ہوجائے، اس وقت یقیناً قسمت آپ کا ساتھ دے رہی ہے، بس درست سمت میں قدم اٹھانا ہے، عملی میدان میں اترنے کا بہتر وقت ہے لیکن کسی مہربان سے مشورہ ضرور کرلیں، کیوںکہ منصوبہ بندی میں غلطی کا اندیشہ موجود ہے۔

رابطے کے لیے
واٹس ایپ: 92.03338818706
فیس بک: saim almustafa saim

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔