بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے پشاور دیکھنے کی خواہش ظاہر کردی

ویب ڈیسک  جمعرات 5 دسمبر 2013
پشاور کے لوگ بہت گرم جوشی سے ملتے ہیں، میں نے محبت کرنا اور مہمان نوازی پشاور کے لوگوں سے ہی سیکھا ہے۔شاہ رخ۔ فوٹو؛فائل

پشاور کے لوگ بہت گرم جوشی سے ملتے ہیں، میں نے محبت کرنا اور مہمان نوازی پشاور کے لوگوں سے ہی سیکھا ہے۔شاہ رخ۔ فوٹو؛فائل

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخان نے اپنے آبائی شہر پشاور کو دیکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ میرے خاندان کا تعلق پشاور سے ہے اورمیں اپنے بچوں کو پشاور لانا چاہتا ہوں۔15 برس کا تھا تو میرے والد مجھے پشاور لائے تھے۔کنگ خان کا کہنا تھا کہ میرے دل میں ابھی بھی پشاور کی خوشگوار یادیں موجود ہیں اور میرے خاندان کے کچھ افراد اب بھی پشاور میں مقیم ہیں۔

پشاوریوں کی تعریف کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ پشاور کے لوگ بہت گرم جوشی سے ملتے ہیں، میں نے محبت کرنا اور مہمان نوازی پشاور کے لوگوں سے ہی سیکھا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔