کورونا وبا؛ ای سی سی نے بے روزگار مزدوروں کی مالی امداد کا طریقہ کار طے کرلیا

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 16 مئ 2020
روزگار سے محروم ہونے والے افراد کو 12 ہزار روپے امداد ملے گی، وزارت خزانہ۔ فوٹو، فائل

روزگار سے محروم ہونے والے افراد کو 12 ہزار روپے امداد ملے گی، وزارت خزانہ۔ فوٹو، فائل

 اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وائرس وبا کے باعث پیدا شدہ معاشی مسائل سے متاثرہ مزدور طبقے کی مالی امداد کے طریقہ کار کی منظوری دے دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  امداد کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  کو 200 ارب میں سے 75 ارب روپے جاری کر دیے گئے  ہیں اور روزگار سے محروم ہونے والے افراد کو 12 ہزار روپے امداد ملے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق مستحق افراد سے درخواستیں احساس لیبر پورٹل کے ذریعے وصول کرنے کا فیصلہ کیا  گیا ہے۔ مزدور دیہاڑی دار طبقے میں احساس پروگرام کے ذریعے ہی رقوم تقسیم کی جائیں گی۔  فنڈ میں سے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد کو آبادی کے تناسب سے کوٹہ ملے گا۔

قبل ازیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھی کورونا وائرس وبا اور لاک ڈاؤن سے متعلق حکومتی اقدامات کے بارے میں قوم کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 18 مئی سے مستحق افراد کو وزیراعظم کے ریلیف فنڈ سے امداد کا اجرا شروع کردیا جائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔