پی آئی اے کی خصوصی پرواز257 پاکستانیوں کو عراق سے لے کراسلام آباد پہنچ گئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 16 مئ 2020
وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے اس پرواز کا انتظام کیا گیا تھا: فوٹو: فائل

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے اس پرواز کا انتظام کیا گیا تھا: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: قومی ایئرلائن پی آئی اے کی خصوصی پرواز257 پاکستانیوں کو عراق سے لے کراسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

قومی ایئرلائن پی آئی اے کی خصوصی پرواز 257 پاکستانیوں کو عراق سے لے کراسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی ہے۔ بیشتر پاکستانی عراق میں تیل اور گیس کی کمپنیز میں ملازمت کرتے تھے جو فلائٹ آپریشن کی بندش کے باعث وہاں پھنس گئے تھے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے اس پرواز کا انتظام کیا گیا تھا۔ عراق میں مقیم پاکستانیوں نے اس فلائٹ کا بندوبست کرنے پرحکومتِ پاکستان، پاکستان سفارت خانہ کا شکریہ ادا کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔