اسد شفیق نے انسٹاگرام پر جاری اپنے نام سے فنڈریزنگ مہم کو جعلی قرار دیدیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 16 مئ 2020
میرے نام سے جعلی اکاونٹ بناکر کورونا وائرس کے لیے فنڈریزنگ کی جارہی ہے، ٹیسٹ کرکٹر

میرے نام سے جعلی اکاونٹ بناکر کورونا وائرس کے لیے فنڈریزنگ کی جارہی ہے، ٹیسٹ کرکٹر

کراچی: ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے انسٹاگرام پر ان کے اکاونٹ سے جاری فنڈریزنگ مہم کو جعلی قرار دے دیا۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اسد شفیق نے واضح کیا ہے کہ ان کا انسٹاگرام پر کوئی اکاونٹ نہیں، کسی نے میری نام سے جعلی اکاونٹ بناکر کورونا وائرس کے لیے فنڈریزنگ شروع کررکھی ہے، لوگ اس میں اپنا پیسہ ڈال رہےہیں، پلیز ایسا نہ کریں، یہ میرا اکاونٹ نہیں، یہ فیک آئی ڈی ہے، میں انسٹاگرام استعمال نہیں کرتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔