بھارت کا جنگی جنون؛ یورینیم افزودگی بڑھانے کیلئے خفیہ ایٹمی تنصیبات میں توسیع کردی

ویب ڈیسک  جمعرات 5 دسمبر 2013
بھارت نےمیسورکےقریب ریئرمٹیریلزپلانٹ قائم کیا ہوا ہے جہاں گیس سنٹری فیوجزکی تنصیب کوحتمی شکل دی جارہی ہے. فوٹو؛ فائل

بھارت نےمیسورکےقریب ریئرمٹیریلزپلانٹ قائم کیا ہوا ہے جہاں گیس سنٹری فیوجزکی تنصیب کوحتمی شکل دی جارہی ہے. فوٹو؛ فائل

واشنگٹن: ایک امریکی تھنک ٹینک نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے یورینیم کی افزودگی بڑھانے کے لئے ایٹمی تنصیبات کی صلاحیت بڑھادی ہے۔

امریکا کے جوہری عدم توسیع پر کام کرنے والے نجی ادارے انسٹیٹوٹ فار سائنس اینڈ انٹر نیشنل سیکیورٹی نے سیٹیلائٹ فوٹیج کی مدد سے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نےمیسورکےقریب ریئرمٹیریلزپلانٹ قائم کیا ہوا ہے جہاں گیس سنٹری فیوجزکی تنصیب کوحتمی دی جاچکی ہے، بھارت کا یورینیم کی افزودگی بڑھانے کا مقصد فوجی اور دفاعی بڑھانے کے ساتھ ساتھ جوہری ہتھیاروں کی تیاری بھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر بھارت نے اس نئی جوہری سائٹ پر کام جاری رکھا تو بھارت کی یورینیم افزودگی کی صلاحیت دوگنی ہو جائے گی، امریکی تھنک ٹینک رپورٹ کے مطابق بھارت نے میسورمیں ریئرپلانٹ 2010میں قائم کیا تھا اور اس پر تیزی سے کام جاری ہے۔

دوسری جانب بھارتی حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میسور کے پلانٹ میں بڑھائی جانے والی یورینیم کی افزودگی بھارت جنگی جوہری آبدوزمیں استعمال کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔